Wednesday, December 8, 2010

Dua urdu

 قرآنی د ُعائیں
٭انسان اپنی ہر حالت میں اﷲ تعالیٰ کا محتاج ہے ، اور اس پر لازم ہے کہ اپنی ہر التجا ، ہر فریاد صرف اﷲ رب العالمین سے کرے۔ اور ہمیں چاہئے کہ اﷲ تعالیٰ سے ایسے الفاظ میں د ُعا کریں جو اس ذات کے شایانِ شان ہو ۔قرآن و سنت میں مذکور د ُعاؤں میں یہی خوبی ہے کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی بتائی ہوئی ہیں اور اس کے ہاں قابل قبول ہیں ۔اسلئے ہمیں یہ د ُعائیں یاد کر لینا چاہئے ۔
سورۃ فا تحہ :
٭سورۃ فاتحہ کو ’’ اُم القرآن ‘‘ کہا جاتا ہے اوراسے سبع مثانی بھی کہتے ہیں ۔یہ سورہ نہایت جامع ہے ۔ یہ سورۃ ایک بہترین دعا بھی ہے ۔ دنیا و آخرت کی ہر بھلائی اس میں سمودی گئی ہے ۔ہر نماز کی ہر رکعت میں اس کا پڑھنا فرض ہے ۔اور کسی تکلیف یا بیماری میںاسکا دم کرنا بھی مسنون ہے ۔ آپﷺ نے سورہ فاتحہ کو ایک مفید دم قرار دیا ۔
اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّےْطٰنِ الرَّجِےْمِ ۔اﷲ کی پناہ میں آتا ہوں ، شیطان مردُود سے ۔
بِسْمِاﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِےْمِ ۔ شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا رحم والا نہایت مہربان ہے۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِےْنَ لا الرَّحْمٰنِ الرَّحِےْمِ لا مٰلِکِ ےَوْمِ الدِّےْنِ ط اِےَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِےَّاکَ نَسْتَعِےْنُ ط اِھْدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِےْمَ لا صِرَاطَ الَّذِےْنَ اَنْعَمْتَ عَلَےْہِمْ لا غَےْرِالْمَغْضُوْبِ عَلَےْہِمْ وَ الضَّآلِّےْنَ ۔﴿ اٰمِےْن﴾
ترجمہ: ہر طرح کی تعریف ہے اﷲ کے لئے جو پالنے والا ہے تمام کائنات کا۔ نہایت رحم والا بڑا مہربان، مالک ہے دن جزا کا۔ تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے ہم مدد چاہتے ہیں۔ دکھاتا رہ ہمیں راہ سیدھی۔ راہ اُن کی جو انعام فرمایا آپ نے ان پر ، نہ انکی جو غضب نازل ہوا ان پر اور نہ گمراہوں کی ۔ ﴿دُعا قبول فرما﴾
اظہار عجز و انکساری کیلئے فرشتوں کی دعا
٭سُبْحٰنَکَ لاَ عِلْمَ لَنَآ اِ لاَّ مَا عَلَّمْتَنَاط اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِےْمُ الْحَکِےْمُ
۰٭رَبَّنَآاٰتِنَافِی الدُّنْےَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ۰﴿سورۃ البقرۃ/۲۰۱﴾
رَبَّنَآاٰتِنَافِی الدُّنْےَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ۰﴿سورۃ البقرۃ/۲۰۱﴾


٭دنیا اور آخرت کی ہر بھلائی کیلئے جامع د ُعأ :
رَبَّنَآاٰتِنَافِی الدُّنْےَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ ۰﴿سورۃ البقرۃ/۲۰۱﴾
ترجمہ :اے ہمارے رب !ہمیں دنیا کی بھلائی عطا فرما اور آخرت کی بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔
٭اپنے اور اہل ایمان کی خطا بخشی کیلئے د ُعا :
سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَاغُفْرَانَکَ رَ بَّنَا وَ اِلَےْکَ الْمَصِےْرُ ۰﴿سورۃ البقرۃ /۲۸۵﴾
ترجمہ:ہم نے سنا اور اطاعت کی ۔ ہم تیری بخشِش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب ۔ اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔
٭رَ بَّنَآ اِنَّنَا ئَ امَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَاعَذَابَ النَّارِ ۰﴿سورۃ آل عمران/۱۶﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! بیشک ہم ایمان لائے پس تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔
٭رَ بَّنَاظَلَمْنَا اَنْفُسَنَاوَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَاوَ تَرْ حَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِےْنَ ۰﴿ سورۃ الاعراف/۲۳﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو نے ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا رو واقعی ہمارا بڑا نقصان ہو جائے گا ۔
٭رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنْتَ خَےْرُ الرَّحَمِےْنَ ۰﴿سورۃ المومنون/۱۱۸﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور رحم کر اور تو ہی بہتر رحم کرنے والا ہے ۔
٭رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ ۰﴿سورۃ القصص/۱۶﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! بیشک میں نے خوداپنے اوپر ظلم کیا ۔ تو مجھے معاف فرمادے ۔
٭اسلام پر موت کی دعأ :
رَ بَّنَااَفْرِغْ عَلَےْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِےْنَ ۰﴿سورۃ الاعراف/۱۲۶﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہمیں صبر عطا فرما اور ہمیں مسلمانوں میں سے اٹھا نا ۔
٭صراط مستقیم پر استقامت کی د ُعا :
رَ بَّنَالاَ تُزِغْ قُلُوْ بَنَابَعْدَ اِذْھَدَےْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِن لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ ۰ ﴿سورۃ آل عمران/۸﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کرنا اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما ، یقینا تو ہی بہت بڑا عطا کرنے والا ہے ۔
٭دشمن پر غلبہ حاصل کرنے کی د ُعا :
رَ بَّنَالاَ تُؤَاخِذْ نَآ اِن نَّسِےْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَ لاَتَحْمِلْ عَلَےْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہُ عَلَی الَّذِےْنَ مِنْ قَبْلِنَارَ بَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَامَا لاَطَاقَۃَ لَنَابِہِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَآ اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْ نَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِےْنَ ۰﴿سورۃ البقرۃ /۲۸۶﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہم بھول گئے ہوںیا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا ۔ اے ہمارے رب !ہم پر وہ بو جھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوںپر ڈالا تھا ۔ اے ہمارے رب ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال کس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے ۔ اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ۔ نیز ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما ۔
٭مجاہد کی دشمن کے مقابلہ میں ثابت قدمی کی د ُعا :
رَ بَّنَااَفْرِغْ عَلَےْنَاصَبْرًاوَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقُوْمِ الْکٰفِرِ ےْنِ ۰﴿سورۃ البقرۃ ﴾
ترجمہ: اے ہمارے رب ! ہمیں صبر اور ثابت قدمی عطا فرما اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما ۔
٭رَ بَّنَااغْفِرْلَنَا ذُنُوْ بَنَاوَاِسْرَفَنَافِی اَمْرِنَاوَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقُوْمِ الْکٰفِرِ ےْنِ ۰﴿سورۃ آل عمران/۱۴۷﴾
ترجمہ: اے ہمارے رب ! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے ہمارے کاموں میں جو بے جا زیادتی ہے اسے بھی معاف فرما دے اورہمیں ثابت قدمی عطا فرما اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما ۔
٭پریشانی کے وقت کفایت کرنے والی دعا:
حَسْبُنَااﷲ ُ وَ نِعْمَ الْوَ کِےْلُ ۰﴿سورۃ آل عمران/۱۷۳﴾
ترجمہ:ہمیں ہمارا رب کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔
٭کام میں آسانی کی دعأ :
رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ٭وَےَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ٭وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّن لِّسَانِیْ ٭ےَفْقَھُوْ اقَوْلِیْ ﴿سورۃطہٰ/۲۵﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! میرا سینہ کھول دے اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے ۔اور میری زبان کی گرہ بھی کھول دے تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔
٭بیماری سے شفأ حاصل کرنے اور مشکلات سے نجات کی دعا :
اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِےْنَ ۰﴿سورۃ الانبیا/۸۳﴾
ترجمہ:بے شک مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوںسے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔
٭غم و قید سے نجات کیلئے دعا :
لَآاِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِےْنَ ۰﴿سورۃ الانبیا/۸۷﴾
ترجمہ:الہیٰ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے ، بیشک میں ہی ظالموں میں ہو گیا ۔
٭پاکیزہ اولاد کے حصول کی د ُعا :
رَ بِّ ھَبْ لِی مِن لَّدُنْکَ ذُ رِّ ےَّۃً طَےِّبَۃً اِنَّکَ سَمِےْعُ الدُّعَآئِ ۰﴿سورۃ آل عمران/۳۸﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما ۔ بیشک تو دعا کا سنے والا ہے ۔
٭رَبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَ اَنْتَ خَےْرُ الْوَرِثِےْنَ ۰﴿سورۃ الانبیا/۸۹﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے تنہا نہ چھوڑنا اور تو بہترین وارث ہے ۔
٭رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصَّلِحِےْنَ ۰﴿سورۃ الصافات/۱۰۰﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما ۔
٭دوزخ کے عذاب سے پناہ :
رَ بَّنَااصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا ۰ اِنَّھَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا ﴿سورۃ الفرقان/۶۵﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہم سے جہنم کا عذاب دور کردے کیونکہ اسکا عذاب چمٹ جانے والا ہے ۔ وہ جائے قرار اور مقام دونوں لحاظ سے بد ترین جگہ ہے ۔
٭کینہ اور بغض سے بچاؤ کی دعا :
رَ بَّنَااغْفِرْ لَنَا وَ لِاِ خْوَانِنَا الَّذِےْنَ سَبَقُوْ نَابِا لْاِےْمَانِ وَلاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاَّ لِّلَّذِےْنَ اَمَنُوْ ارَ بَّنَا اِنَّکَ رَئُ وْفُ رَّ حِےْم ’‘ ۰﴿سورۃ الحشر/۱۰﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ایمانداروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ اور دشمنی نہ ڈال ۔ اے ہمارے رب ! بیشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے ۔
٭والدین اور اہل ایمان کیلئے دعأ مغفرت :
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَلِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَےْتِیْ مُؤْمِنًا وَ لِلْمُؤْمِنِےْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ لاَ تَزِدِالظَّلِمِےْنَ اِلاَّ تَبَارًا ۰﴿سورۃ نوح/ ۲۸﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جوبھی ایماندار ہو کر میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور کل ایماندار عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو ماسوائے ہلاکت کے اور کسی بات میں نہ بڑھا
٭رَ بِّ اجْعَلْنِیْ مُقِےْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّ ےَّتِی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآئِ ٭رَبَّنَااغْفِرْلِی وَلِوَلِدَیَّ وَلِلّمُؤْمِنِےْنَ یَوْمَ ےَقُوْمُ الْحِسَاب ُ ۰ ﴿سورۃ ابراہیم/۴۰﴾
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد کو بھی ۔ اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرما ۔ اے ہمارے رب ! مجھے بخش دے اور میرے ماںباپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی بخش ، جس دن حساب ہونے لگے ۔
٭اہل خانہ کیلئے دعا :
رَ بَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَجِنَا وَ ذُ رِّ ےَّتِنَاقُرَّ ۃَ اَعْےُنٍ وَ اجْعَلْنَالَلْمُتَّقِےْنَ اِمَامًا ۰﴿سورۃ الفرقان/۷۴﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب ! ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا دے ۔

No comments: